سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے شاہی خاندان تبدیلی سرکار میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ، حالیہ انتخابات میں بری طرح شکست کھانے والے اب اپنی نظریں حلقہ پی کے7 پر لگائے بیٹھے ہیں، کچھ بااثر افراد نے راہ ہموار کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، نظریاتی کارکنوں اور برے وقت میں ساتھ رہنے والوں کو 440 ووٹ کے جھٹکے لگنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سوات کے شاہی خاندان کے ٹکٹ کے حصول کیلئے پی ٹی ائی میں شامل ہونے کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں اوراس کوشش میں ہے کہ ان کو حلقہ پی 7 کاٹکٹ مل جائے ،جس سے نظریاتی کارکنوں اور دیرینہ ورکروں کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، کہ اب چھتری سے ایک شخص اتر کر حلقہ پی کے 7 کا الیکشن لڑینگے ، اس حوالے سے کارکنوں میں کافی تشویش بھی پائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کچھ بااثر افراد نے ہائی کمان سے ملاقاتیں کردی ہیں تاکہ اوپر سے مثبت جواب انے کے بعد شمولیت کا اعلان کیا جائے اور ضمنی الیکشن میں مبینہ طور پر ٹکٹ اس شاہی خاندان کو دی جائے ، جب اس حوالے سے مذکورہ شاہی خاندان سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو ان میں سے کوئی فون پر دستیاب نہیں تھا
1,042 total views, no views today



