سوات،سوات میں مزید پانچ افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا، دو مہینوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو دس ہوگئی، سیدو شریف ہسپتال ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز مزید پانچ افراد سیدو شریف ہسپتال لائے گئے ،
جن کی این ایس ون مثبت ائی، جن افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، ان میں پچیس سالہ فضل الرحمان سکنہ سیدو شریف، سردار سکنہ سیدو شریف، اسماعیل کوہستان گھٹ، عبدالصدیق سکنہ کالج کالونی، پری سکنہ فیض آباد شامل ہیں، گزشتہ دو مہینوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو دس تک پہنچ گئی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی وارڈ میں اس وقت تین مریض داخل ہیں جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
439 total views, no views today


