سوات ( وقار احمد سواتی سے ) سوات میں ضمنی الیکشن کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ، الیکشن کمیشن ضلع سوات آفس کے مطابق حلقہ پی کے 3کے لئے 23 جبکہ پی کے 17افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ،حلقہ پی کے 7کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، سعید خان ، محمدرحمان ، کمال ، عزیزالرحمن،عبداللہ ،علی شاہ، متحدہ مجلس عمل کے حسین احمد کانجو ، پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان اللہ شاہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے وقار احمد خان ، قومی وطن پارٹی کے محمد شیر علی شاہ ،آزاد امیدوار فضل اکبر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالغفور اور دیگر شامل ہے ، جبکہ اس طرح حلقہ پی کے 3کے لئے پی ٹی آئی کے محمد زیب خان ، پاکستان مسلم لیگ کے سردار خان ، اور دیگر شامل ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل ہوگیا ہے اور اس کے بعد چار ستمبر کو سکرونٹی کا عمل ہوگا ،
1,090 total views, no views today



