سوات،بحرین کالام روڈ بدستور بند ، علاقے میں اشیائے خوردونوش اورادویات کی قلت کا خدشہ ،عوام شدید مشکلات سے دوچار، عمائدین کا فوری روڈ بحال کرنے کا مطالبہ۔حالیہ شدیدبرف باری سے سوات کی سیاحتی علاقوں کالام ، اوشو مٹلتان ،اتروڈ گبرال اور دیگر ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ ملک کی دیگر حصوں سے تاحال منقطع ہے
جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں اشیائے خوردنوش اور ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا اورشدید برف باری کی وجہ سے ان علاقوں میں بچوں کو نمونیہ سمیت دیگربیماریوں میں بھی مبتلا ہونے کا خطر ہ بڑھ گیا علاقہ عمائدین امیر جماعت اسلامی پی کے پچاسی محمد افضل خان منصوری ، سابق ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب ،ملک حمید کالامی اور دیگر نے کالام عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر روڈ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں اے اے سی تحصیل بحرین شاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کالام سمیت دیگر ملحقہ علاقہ جات کے روڈ ز کو مکمل طور بحال کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری انشاء اللہ ایک دو دن میں روڈ کو مکمل بحال کردیا جائے گا ۔
468 total views, no views today


