سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے غیر قانونی رکشوں ، ہتھ ریڑیوں اور اناڑی ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا فیصلہ ، دکاندار تجاوزات ختم کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے اپنے آفس میں ٹریفک کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، ایس پی خانخیل خان رکشہ یونین کے صدر ابرہیم خانخیل ، جہانزیب ، حاجی رسول خان ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، محبوب علی یوسفزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر انہوں نے مختلف تجاویز پیش کئے اور اخر میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ شہر کو صاف ستھرا خوبصورت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہماری مشترکہ اور اولین ذمہ داری ہوگی ، جس کے لئے مینگورہ شہر میں غیر قانونی ، بغیر کاغذات اور نان لوکل رکشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کیا جارہا ہے جس کے علاوہ کم عمر اور اناڑی ڈرائیوروں کے خلاف بھی مہم شروع کیا جائیگا جبکہ نان لوکل رکشوں اور ڈبلنگ رکشوں کو پکڑ کر ضلع بدر کریں گے ، اس سلسلے میں عوامی اگاہی مہم شروع کریں گے ، اس موقع پر انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ مینگورہ شہر کے اکاندار رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں اور اپنے حدود سے باہر نہ نکلیں جبکہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ پر بھاری جرمانے اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کا بھی خاتمہ اولین ترجیح ہوگی ۔
1,064 total views, no views today



