سوات : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے احکامات کام نہ آسکے سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث بریکوٹ ناٹ میرہ کا 9 ماہ بچہ جاں بحق سوات ذرائع کے مطابق سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے 9 ماہ کا بچہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے چل بسا ، بچے کے والد امیر زیب نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچہ سنٹرل ہسپتال میں داخل تھا لیکن نہ تو ڈاکٹر نے اس پر توجہ دیا اور نہ ہی نرسز نے اس پر توجہ دیا، نرسز اپنے موبائل پر فیس بک کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں نہ تو انجکشن ہیں اور نہی دیگر ادویات ، حکومت فوری طور پر ہسپتال کو طبی امداد فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار ، ہسپتال میں چیکنگ کیلئے محکمہ تعلیم کی طرح مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کریں جو چھاپے اور غفلت کے مرتکب افراد کو ہسپتال اور نوکری سے فارغ کریں ، اس صورت ہسپتال ٹھیک اور مریضوں کا معائنہ بہتر طور پر ہو سکے گا،یاد رہے کہ ناقص انتظامات اور عملے کی کوتاہی کی وجہ سے گزشتہ روز بھی حاملہ خاتون نے انتظار گاہ میں بچے کو جنم دیا تھا جو طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے چند گھنٹوں بعد چل بسا
1,727 total views, no views today



