سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )محکمہ اطلاعات ریجنل آفس سوات میں عام انتخابات کے دوران بہترین کارکردگی پر عملے کو توصیفی اسناد دینے کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ صحافی برادری نے بھی تقریب میں شرکت کی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں محکمہ اطلاعات ایک مضبوط پل کی مانند ہے اور اسے اسی لحاظ سے اہم مقام دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خارجہ اور داخلہ سطح پر پاکستان کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے مرکز اور صوبوں کی سطح پر عوام کی منتخب مضبوط حکومت قائم ہو چکی ہے اور اسی تناظر میں دیگر شعبوں کی طرح محکمہ اطلاعات کو بھی رول ماڈل بنانا اور واضح اہداف دینا ضروری ہے انہوں نے انفارمیشن افسران کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات کو ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پوری طرح فعال بنایا جائے گا اور عملے کے حالات کار بھی بہتر بنائے جائیں گے انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے تمام ڈویژنوں میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کرنے پر محکمہ اطلاعات کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ محکمہ حکومتی پبلسٹی اور اشتہارات کے روایتی کردار کے علاوہ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے شعبوں میں بھی حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمہ اطلاعات کے جانب سے بہترین کارکردگی پر ریجنل انفارمیشن آفس اور ایف ایم ریڈیو 98سوات کے افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے محکمہ اطلاعات کے طرف سے انہیں بھی حسن کارکردگی کے شیلڈز دیئے سید ظہیر الاسلام شاہ نے ریجنل آفس کے لان میں بلین ٹری سونامی کے تحت شجرکاری کی قومی مہم کے سلسلے میں دیودار کا پودا بھی لگایا۔
1,408 total views, no views today



