سوات، پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے اکیاسی کے کارکنوں کا نادیہ شیرخان کی جانب رجوع کرنے کے بعد ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اپنے کارکنوں سے رابطہ کرلیا، پی کے اکیاسی کے صدر سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کا مسلسل یہ گلا سامنے ارہا تھا کہ حلقہ کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اپنے حلقہ کے کارکنوں
اور عہدیداروں سے رابطہ چھوڑ دیا ہے اور وہ کارکنوں کو اسلام اباد لے جانے اور ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر ارہے ہیں، اس سلسلے میں جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں حلقہ پی کے اکیاسی کے کارکنوں اور عہدیداروں کا ایک میٹنگ بھی ہوئی، جس میں کارکنوں نے کھلم کھلا ایم پی اے کے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اور اپنے خرچہ پر اسلام اباد جانے کا فیصلہ کیا،پارٹی کارکنوں کے مسلسل گلے شکوؤں کے بعد اخر کار عزیز اللہ گران نے ان سے رابطہ کرلیا اور ان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور ان سے اسلا م اباد میں ملنے کا عہد بھی کیا ۔
486 total views, no views today


