مینگورہ،ڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان 18سالہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی ، کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، جس کا روز اول ہی سے ہم نے بھر پور ساتھ دیا ہیت ، اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنا بھی ملک و قوم کی بقاء اور نئے پاکسان کے قیام کے لیے ہی کررہے ہیں ، اس وجہ سے عوام اور ورکرز ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام ہی کے لیے سڑکوں پر دھرنے دے رہے ہیں ، اسلئے عوامی مسائل کے حل میں کسی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ، سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کر کے اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دیں ، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ، انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک انٹر ویو میں بتایا کہ ہمیں اقتدار نہیں بلکہ عوام کے مفادات اور پارٹی نظریات عزیز ہیں اسلئے عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دے رہے ہیں ، جن کے فیصلہ ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے وزیر اعظم کو ہر حال میں جانا ہوگا ، اگر ملک میں صاف اور شفاف انتخابات منعقد ہو گئے تو نیا پاکستان اور عوامی حکومت کا قیام کوئی نہیں روک سکتا ، جس کے لیے عمران خان کی عملی کوشش جاری ہیں۔
697 total views, no views today


