سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے بعد تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈٸی محلہ چنار اور بوچھ خیل میں چکن گونیا نامی وائرس کا حملہ” کئ افراد متاثر” 20 افراد کا ٹیسٹ فازیٹیو” گیا، ذرائع کے مطابق اس مرضکے علامات شدید بخار جسم اور جوڑوں میں درد”بتائے جاتے ہیں ، جبکہ اس مرض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ 1400 روپیہ ھونے کی وجہ سے اکثر لوگ صرف پیناڈول سے استفادہ کرتے ہیں.مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام مفت ٹیسٹ اور علاج کے لیے بی ایچ یو برہ بانڈٸی میں خصوصی اقدامات اٹھانے کیلٸے انتظامات اٹھاٸیں۔ اس سے قبل مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں یہ بیماری وبائ کی شکل اختیار کرگئی تھی، جس میں امانکوٹ، فیض اباد، گلکدہ، سیدو شریف سمیت دیگر علاقہ شامل ہیں، تاہم محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض کی طرف وجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی اس سلسلے میں خاموش ہیں۔
1,186 total views, no views today



