سوات، چارباغ میں گذشتہ روز اسکول داخلہ مہم کے حوالے سے والدین کی آواز کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورسکول داخلہ مہم کے حوالے سے والدین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔اے ڈی او محمد گل نے کہا کہ تعلیم والدین کے تعاون کے بغیر ایک نامکمل خواب ہے۔
چارباغ مڈل سکول کے پرنسپل محمد طاہر نے کہا کہ والدین کی تعاون کے بدولت چارباغ مڈل سکول کئی سالوں سے اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ سماجی کارکن ڈاکٹر جواداقبال نے کہا کہ بچوں کا زیادہ وقت والدین کے ساتھ گزرتا ہے اسی لئے والدین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو مساجد ، حجروں، بیٹھک ، سڑکوں اور کھیتوں میں سکول داخلہ مہم کے لئے تحریک چلانا ہوگا تب ہی ہم دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکیں گے۔ اجلاس کے آخر میں والدین نے اسکول مہم کے لئے اگاہی ریلی چارباغ بازار میں نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے داخلہ مہم کے حوالے سے لوگوں کواگاہ کیا اور داخلہ مہم کے حوالے سے نعرے لگائے۔ ریلی میں الف اعلان، اینویٹیو یوتھ فورم اور دوسرے سماجی
تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
493 total views, no views today


