سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کا سلسلہ جاری، خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے نالے میں بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں نے میری بیوی کو شدید درد کے باوجود وارڈ سے نکالا جس کے بعد اس نے بچے کو جنم دے دیا، شوہر امتیاز کا الزام واقعات کے مطابق بریکوٹ سے تعلق رکھنے والی حامل خاتون کو زچگی کیلئے سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ لایاگیا لیکن وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے بعد میں انے کیلئے کہا۔ جب خاتون وارڈ سے نکل ائی تو ان کو درد ہونے لگا لیکن وارڈ والوں نے اس کو داخل نہ۔کرایا جس کی وجہ سے انہوں نے قریبی گندے نالے میں بچے کو جنم دیا خاتون کے شوہر امتیاز نے ڈاکٹروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے کوتاہی سے کام لیا ہے ۔ یہ دوسرا واقعہ ہے کہ خاتون کیساتھ ہتھک امیز سلوک کیاگیا ہے
1,911 total views, no views today



