سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات کے ضمنی الیکشن۔حلقہ پی کے 3 پر جے یوائی کے امیدوار علی۔شاہ خان نے پی ٹی ائی امیدوار ساجد خان۔کی۔حمایت کردی تو پارٹی نے اس فیصلہ پر اہم اجلاس طلب۔کرلیا ۔ اراکین نے متفقہ طور پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر علی شاہ خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد ضلعی امیر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے لکھا کہ علی شاہ خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے ۔ اس حلقہ پر تمام اپوزیشن۔جماعتوں۔نے ن۔لیگ کے امیدوار کی حمایت کی ہے جس میں جے یو ائی بھی شامل ہیں لیکن جے یو ائی سابقہ امیدوار برائے صوبائی علی شاہ نے پی ٹی ائی کی حمایت کا اعلان کیا
2,394 total views, no views today
Comments



