سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) 2018-19تحصیل بابوزئی مینگورہ شہر کے سالانہ تعمیر و ترقیاتی کاموں ADP کے صوبائی حکومت نے واساء کمپنی مینگورہ کو منتقل کرنا تحصیل کونسلران اور تحصیل بابوزئی کے ہر ایک یونین کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا فیصلہ قرار دیا ہے ، اگر صوبائی سیکرٹری بلدیات اور صوبائی حکومت نے ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے کونسلران کا اے ڈی پی کا فیصلہ واپس نہ کیا گیا تو کونسلران سمیت تحصیل بابوزئی کے عوام شدید احتجاج کا اعلان کریں گے ، ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم بابوزئی مینگورہ اکرام خان نے اپنے دفتر ٹی ایم اے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے تمام کونسلران تحصیل بابوزئی ، عوام او۲ر سوات کے تاجر برادری اور صحافی برادری کو اس صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ صوبائی حکومت نے مینگورہ شہر اور تحصیل بابوزئی کے عوام کے ساتھ ظلم کرکے اے ڈی پی کا رقم واساء کمپنی مینوگرہ کو حوالہ کیا ہے یہ کہاں کے انصاف ہے بلکہ ظلم اور نا انصافی پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے ، لہٰذا صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری بلدیات فی الفور ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی مینگورہ کے کونسلران کا ترقیاتی فنڈ واساء کمپنی کو حوالہ کرنے کے بجائے فوری طور پر فیصلہ واپس کیا جائے ورنہ عوام اور منتخب کونسلران اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ واساء کمپنی پہلے ہی سے ٹی ایم اے مینگورہ کے وسائل پر چل رہا ہے اور کافی وسائل دیں رہے ہیں ، تمام ملازمین کے تنخواہوں اور ٹیوب ویلوں کے بل وغیرہ کا ٹی ایم اے مینگورہ ادا ئیگی کررہے ہیں اور دوسری طرف واساء کمپنی مینوگرہ کے کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسلران کے حقو ق پر کسی کے ساتھ سودا بازی نہیں کریں گے اور تحصیل کونسلران کے حقوق کے لئے ہر فورم پر جدوجہدکرونگا ۔
1,386 total views, no views today



