سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات سے گیارہ سال بعد فوج واپس روانہ ہوگئی ۔ نومبر 2007 میں پاک فوج اس وقت سوات ائی تھی جب یہاں پر۔دہشت گردی شروع ہوئی اور سرکاری عمارات ۔افسروں اور پولیس پر حملے شروع ہوئے تو فوج کو ارٹیکل 245 کے اختیارات مل گئے اور فورسز نے سوات کے حالات کنٹرول۔کرنے کیلئے اپریشن شروع کئے ۔ اج گیارہ سال بعد مکمل امن کی بحالی کے بعد پاک فوج کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نظیر احمد۔بھٹ نے ان اختیارات کو واپس سول حکومت کے حوالے کردئیے اور پاک فوج نے اپنا مشن مکمل کرکے واپس اپنے بیرکوں کی جانب روانہ ہوگئے الوداعی تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔ اور پاک فوج کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
1,676 total views, no views today
Comments



