مینگورہ،علاقہ سالنڈہ کے رہائشی رضاخان نے کہا ہے کہ ان کا داماداپنے دومعصوم بیٹوں دھوکے سے لے جاکراوراپنی بیوی کو بسترمرگ پر چھوڑ کرغائب ہوگیا ہے،تلاش بسیار کے باوجود بھی سراغ نہ مل سکا،حکومت اوراعلیٰ حکام تعاؤن کریں،
میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے رضاخان نے کہاکہ دس بارہ سال قبل ان کی بیٹی شازیہ کی شادی عمرکیلاش نامی شخص سے ہوئی جس کا تعلق مانسہرہ سے تھا مگر رہائش ہمارے گاؤں میں اختیار کی تھی،انہوں نے کہاکہ شادی کے وقت ٹھیک گزرتا رہامگر اس دوران میری بیٹی سینے کا عارضہ میں مبتلا ہوگئی اس وقت اس کے دو بیٹے بھی تھے ،انہوں نے کہاکہ شوہر ان کے علاج معاجلہ پر توجہ نہیں دیرہاتھا لہٰذہ یہ ذمہ داری ہم نے اپنے سر لے لی اورسال رواں کے ماہ فروری میں بیٹی کو علاج کی غرض سے پشاور لے گئے جہاں پر ان کے شوہر عمر کیلاش نے آکر دھوکے سے اپنے دونوں بیٹوں پانچ سالہ احتشام اور سات سالہ حسنین کو لے گیا اور اس وقت سے ہم عمر کیلاش کو تلاش کررہے ہیں مگر کوئی سراغ نہیں ملا ،انہوں نے کہاکہ میری بیٹی تو بیمار تھی مگر معصوم بچوں کی جدائی سے وہ مزید نڈھا ہوگئی یہاں تک کہ بچوں کے جدائی کا صدمہ مزید برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں،انہوں نے کہاکہ میراداماد نے اپنی بیوی کی فاتحہ خوانی کیلئے بھی نہیں آیا جبکہ ان کا گھریوسامان بھی ساتھ لے گیا ،انہوں نے حکومت اوردیگراعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ عمرکیلاش کو ڈھونڈنے اور اس سے ہمارا سامان واپس دلانے کے سلسلے میں مددکرکے انصاف فراہم کریں۔
447 total views, no views today


