سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے علاقی برانوی میں اگ سے ماں پنے بچے کو نہ بچا سکا۔ ماں جھلس گئی بچہ دم توڑ گیا ۔ پولیس سٹیشن بحرین کے مطابق سیاحتی علاقہ مدین کے پہاڑی گاوں برانوی میں گھر میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق اور اس کی والدہ جھلس گئیں۔ محمد وہاب کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے گھر کے باقی حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں پھنس کر پانچ سالہ بچہ سمیع اللہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ اس کی ماں بچے کو بچاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئیں۔دونوں کو سول ہسپتال مدین پہنچایا گیا آگ لگنے سے گھر اور گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا
1,414 total views, no views today
Comments



