قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے ان پر کرپشن کے جو الزام لگائے ہیں اگر وہ ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دیں گے۔سرکٹ ہاؤس سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نہ کی جائے اور کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے،عمران خان ایک روز کسی پر الزامات عائد کرتے ہیں اور دوسرے روز اسی الزام کی تردید کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لئے سیاست عبادت ہےان کی سیاست صرف اور صرف عوام کے لئے ہیں لیکن عمران خان نے ان پر الزامات عائد کئے ہیں اور عمران خان نے ان پر کرپشن کے جو الزام لگائے ہیں اگر وہ ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دیں گے، 3 روز میں الزامات ثابت نہ کئے تو عدلیہ سے رجوع کریں گے اور انہیں قوم سے معافی مانگنی پڑے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف اور خورشید شاہ پر کرپشن کیسز ہیں، اس لئے یہ دونوں اندر سے بھائی بھائی ہیں لیکن حکومت میں آکر سب کا احتساب کریں گے۔
392 total views, no views today


