سوات، مینگورہ شہر میں نوعمربچے موٹر سائیکل چلاتے نظر آرہے ہیں جوٹریفک کے قواعدوضوابط سے یکسرناواقف ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا شکارکرہورہے ہیں،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ٹریفک اہلکار عام موٹرسائیکل سواروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں
مگر ان بچوں پرہاتھ ڈالنے کی زحمت نہیں کرتے اورخصوصاََ مکان باغ روڈ پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار بلاوجہ عام موٹر سائیکل سواروں کو پرچے دینے میں مصروف ہیں مگر ٹریفک قوانین سے ناواقف اورغیرلائسنس یافتہ نوعمرموٹر سائیکل سواروں کو کھلی چھٹ دے رکھی ہے،ان حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
394 total views, no views today
Comments


