سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ، سکول ، سرکاری دفاتر بند ، سرچ اپریشن جاری، غیر قانونی اسلحہ برآمد ، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں ملوک اباد، رنگ محلہ ، پانڑ،قاضی بابا ، لطیف آباد سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردی ،
اور ان علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، سرچ اپریشن میں فورسز کی مدد کیلئے پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے، فورسز نے ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی، اور غیر قانونی اسلحہ بھی برامد کرلیا، ذرائع کے مطابق کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، غیر اعلانیہ کرفیو کی وجہ سے سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہے، فورسز نے دو بجے کے بعد کرفیو ہٹالیا، گزشتہ ایک ہفتہ سے سوات کے مختلف علاقوں اور تحصیلوں میں غیر اعلانیہ کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔
610 total views, no views today


