سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سول ڈیفنس آفیسر ضلع سوات کی سفارش پر ڈپٹی کمشنروکنٹرولر سول ڈیفنس سوات نے مس آمنہ کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن سوات میں ڈپٹی چیف وارڈن فی میل کی پوسٹ پر تعینات کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا ہے میڈم آمنہ کی تعیناتی سول ڈیفنس آرگنائزیشن خصوصاً خواتین کیلئے نہایت خوش آئند ہے میڈم آمنہ کا کہنا ہے کہ وہ شہری دفاع کے افسران اور عوام کی امیدوں پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ وہ سوات میں خواتین کو بھی ہر قسم کی مشکلات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مختلف پوسٹ قائم کرکے سول دیفنس کی تربیت کا اہتمام کرینگی تاکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت آفات وخطرات سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہوں انہوں نے واضح کیا کہ تاریخ اسلام میں بھی ہماری خواتین نے جنگوں اور آفات کے دوران مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دی ہیں اور یہی دور جدید کے چیلنجوں سے نمٹنے کا تقاضا بھی ہے اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس محمد الیاس نے باقاعدہ طور پر میڈم آمنہ کو ڈپٹی چیف وارڈن کا بیج لگایا اور ان کے عہدے کا کارڈ حوالہ کیا۔
1,666 total views, no views today



