سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا۔ اُنھوں نے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے اُن کو یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور خاص کر یونیورسٹی کے مین کیمپس کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ یونیورسٹی کے مختلف مسائل بھی اُن کے سامنے رکھے گئے جن کے حل کیلئے یونیورسٹی کو ضلعی اور صوبائی حکومتوں کی تعاون کی ضرورت ہے۔ ایم پی اے فضل حکیم نے یونیورسٹی کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے یونیورسٹی حکام سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جو یونیورسٹی کے تمام حل طلب امور کے بارے میں اُن کو اگاہ کرے گی اور ان امور کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام اور اداروں سے رابطے میں رہے گی۔ اس موقع پر اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یونیورسٹی کے زیر تعمیر کیمپس کا دورہ بھی کرے گے اور تعمیراتی کام کا معائنہ کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اُن کی کوشش ہے کہ ضلع سوات کے تمام میگا پراجیکٹس بروقت مکمل ہو
1,174 total views, no views today



