سوات ، حلقہ پی کے چھیاسی کے سابق امیدوار محمد زیب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کے درینہ کارکنوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میاں محمد اقبال ،فضل اکبر ، جانان ، یوسف خان ، محمد رحمان امان اللہ جاوید اقبال کے علاوہ ضلعی اور تحصیلوں کے عہدہ داروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر محمد زیب خان نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا
اور شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کے ویژن سے پچھلےآٹھارہ سال سے متفق ہوکر پارٹی کے لئے دن رات کام کیا ، جو درمیان میں کچھ معمولی غلط فہمی کے وجہ پارٹی چھوڑ کر پی ایم ایل این سے اتحاد کیا تھا ، اور انہوں نے مجھے بہت عزت دی لیکن مجھے نظریاتی طور پر ا پی ایم ایل این کے ساتھ اکھٹا سفر کرنا ممکن نہیں تھا ، اسلئے تحریک انصاف کے قربانی دینے والے کارکنوں کے کوششوں اور جرگوں سے متاثر ہوکر واپس پی ٹی آئی میں غیر مشروت طور پر شمولیت اختیار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں بحیثیت ادنیٰ کارکن خدمات انجام دونگا ، اور پارٹی کے لئے دن رات کام کرونگا ۔
458 total views, no views today


