سوات، ڈیڈک سوات کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک ادنیٰ کارکن پی ٹی آئی کے منشور پر عمل پیرا ہوں ، میرے نظر میں عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ، عمران خان کا سپاہی ہوں اور مرتے دم تک رہونگا ،معاشرے سے کرپشن اور نا انصافی کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ، نہ خود کرپشن اور نا انصافی کی ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیا جائیگا ، پاکستان تحریک انصاف اس ملک میں صاف اور شفاف نظام لانا چاہتی ہے جس کیلئے عوام کو تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ، پی ٹی آئی کا ہر ممبر اور رکن پارٹی منشور اور چیئرمین عمران خان کے حکم کا پابند ہے ، اپنے قائد کے حکم پر ہر قربانی کیلئے تیار ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو بحال کیا ہے جبکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں بھی میرٹ کو مد نظر رکھا جا رہا ہے اگر کسی نے ایک پیسہ کرپشن یا رشوت ثابت کی تو سیاست چھوڑ دونگا ، انہوں نے کہا کہ نہ خود کرپشن اور نا انصافی کرینگے اور نہ دوسروں کو اس کی اجازت دینگے ، ہماری نظر میں عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں یہ آنی جانی چیز ہے ، عمران خان کا سپاہی ہوں اور اُن کے حکم پر ہر قربانی کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ممبر اور رکن پارٹی منشور پر سختی سے عمل پیرا ہے کیونکہ چیئرمین عمران خان خود پارٹی ممبران پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو کہ ایک جمہوری سیاسی جماعت کی نشانی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت تبدیلی آ کر رہے گی اور اس مقصد کیلئے ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے اسے بطریق احسن نبھا رہے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ ملک سے کرپشن ، نا انصافی کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کیلئے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں تحریک انصاف اور عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔
916 total views, no views today


