سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )گورنمنٹ پرائمری سکول ارین بحرین کی عمارت سیلاب میں تباہ ہونے کی وجہ سے تاحال نہیں بن سکا، برفباری بارش اور سردی کے موسم میں طلبا وطالبات کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق سال 2010ء کے سیلاب میں یہ سکول بھی تباہ ہوچکا تھا اور تاحال یہ حالت ہے۔۔ علاقہ کے عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں بچّے تعلیم چاہتے ہیں لیکن ان کے ہاں سکولز نہیں ہیں۔ کئی مرتبہ اعلانات بھی ہوچکےہیں، ممبران اسمبلی نے بھی وعدے اور دعوے کئے ہیں، لیکن ابھی تک اس کو عملی طور پر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ علاقہ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شدید سردی برفباری کو دیکھتے ہوئے سکول کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے ۔
1,482 total views, no views today
Comments



