اسلام آباد: مریم نوازنے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بارسزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے۔نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر مریم نوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مریم نوازنے کہا کہ آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے جب کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگرفتح نواز شریف کی ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے جب کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگرفتح نواز شریف کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللّہ کا شکر ہے ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب سمیت تین نسلیں کھنگالنے کے بعد ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی اور نہ کِک بیک نہ کمیشن سامنے آیا جب کہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت بھی سامنے نہیں آئی۔مریم نوازنے کہا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ نوازشریف کی سچائی ہے اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اورحالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
1,530 total views, no views today



