بریکوٹ، فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات برانچ کا افتتاح کر دیا گیا،سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریض بچوں کومقامی سطح پر انتقال خون کی سہولیات میسر ہونگی،اس حوالے سے سیدوشریف میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ہوم سیکرٹری سید اخترعلی شاہ تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کا فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات برانچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر، ڈی پی او شیر اکبرخان، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید علی،ایم ایس سیدو شریف ہسپتال ڈاکٹرصدیق الرحمان، اے اے سی بابوزئی جان محمد،اے سی تحصیل بریکوٹ محمد عمیر،فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے بانی رکن فقیرمحمد اور تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی بھی موجود تھے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری سید اختر علی شاہ نے کہا کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے انسانیت کی خدمت کا سفر شروع کیا اور جو چراغ روشن کئے اس کی روشنی پھیل رہی ہے جس کی بدولت زندگی کیلئے سسکتے بچوں کے چہروں پرآج مسکراہٹ ہے، انہوں نے کہا کہ انسان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں تن تنہا زندگی گزارنا بے معنی ہے وہ قوم اور فرد تاریخ میں زندہ رہتے ہیں جو بامقصد زندگی گزاریں اور دکھی انسانیت کے کام آسکیں،انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون پر قابوپانے کیلئے لوگوں میں شعور اور جذبہ اجاگر کرنا ضروری ہے اگر جذبہ اور نیت صاف ہو تو تمام مشکلات دور ہو جاتی ہیں بشرطیہ کہ عملی اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ خون کے موروثی امراض پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ خاندانوں میں شادیوں کے رجحان کو ختم کیا جائے اور یونین کونسل کی سطح پر ایسی تقاریب کا انعقاد کیاجائے جس میں ان بیماریوں سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے،انہوں نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن سوات برانچ کے سالانہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات انتظامیہ کو ادارہ کیلئے اراضی دینے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے تھیلی سیمیا ہسپتال کا دائرہ کار کالام تک بڑھانے کی امید کا بھی اظہار کیا،اس موقع پر مخیرحضرات نے ادارہ کے چیئرمین کو امدادی چیک بھی دیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جو ادارہ کی امراض خون کے تدارک کیلئے جاری کوششوں میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بعدازاں ادارہ کیلئے بہترین خدمات پر سٹاف اور دیگر اہم شخصیات کو شیلڈ دی گئیں، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے ہوم سیکرٹری کو ادارہ کی جانب سے بھی شیلڈ پیش کی۔
810 total views, no views today


