سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرسعداللہ خان کے ہمراہ رات 11بجے سیدو ہسپتال،سنٹرل ہسپتال اورکیجوالٹی کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر فضل حکیم خان نے مریضوں سے ہسپتال میں سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ زیر علاج مریضوں سے بات چیت بھی کی زیر علاج مریضوں نے علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیافضل حکیم خان نے بہتر انتظامات، سروسز کی فراہمی اوررات کے وقت میں مختلف وارڈوں میں ایف سی پی ایس ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری یقینی بنانے پر ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرسعداللہ خان کی کارکردگی کو سراہاچیئرمین ڈیڈیک نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ،میڈیکل وارڈ،سرجیکل وارڈ،سی سی یواور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیاچیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے اور کیجوالٹی میں سی سی یویونٹ میں مردانہ اور زنانہ وارڈمیں ایک ایک اور وارڈکا جلد سے جلد اضافہ کیا جائے جس پر ایم ایس نے موقع موجودہ متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب اور امیر کے مابین فرق ختم کردیاہے اب سب کو ایک جیسی سہولیات مل رہی ہیں ہم نے عوام کی خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کیااورسرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جوابدہ بنایاانہوں نے ایم ایس کو کہا کہ ہسپتال میں ہر شخص کی سیاسی سفارش یا سیاسی مداخلت پر پابندی عائد کیا جائے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری محکمے مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہیں اگر کوئی سرکاری اہلکار یا افیسرخلاف ورزی کرے تو فوری طور پر ہمیں اگاہ کریں اُن کو ضلع بدر کیا جائے گا
1,792 total views, no views today



