کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہان ہے کہ نواز شریف نے جمہوریت کے لیے ضرور جلا وطنی کاٹی لیکن انہون نے کبھی جمہوریت کی خاطر بلی کا بچہ تک قربان نہیں کیا ۔ کراچی میں کارکنو ں سے عید ملنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نوجواب قائد نے کہا کہ انکل الطاف آپ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں ، اگر میرے کارکنوں کو آنچ تک آئی تو لند ن میں جینا حرام کرودں گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ، عمران خان غیر سیاسی کارتوس ہیں اور انہیں سیاست سیکھنی ہے تو بھٹو سے سیکھیں ، ہم کرکٹ عمران سے سیکھ لیں گے، کھلاڑی اپنے امپائر سے کہیں کہ اپنے اسٹرٹیجک اثاثوں کو لگان دیں۔
بلاول کے بقل مرتضی اور شاہنواز کو آمروں کے اشارے پر قتل کیا گیا ، میں جمہوریت اور قربانی کی سیاست کرتا رہوں گا، قربانی ہم جانتے ہیں ، انھوں نے بلی کا بچہ تک قربان نہیں کیا، اگر میں بے نظیر کے بیٹا نہ ہوتا تو مجھے بدلہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا
458 total views, no views today


