سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ریجنل انفارمیشن آ فیسر غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور سوات کے صحافیوں نے امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی پوشیدہ نہیں ہے ،سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر نومنتخب کابینہ چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق اور تمام کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم اور یہاں کے عوام کی ترقی اور علاقے کی خوشحالی کے لئے آواز اٹھانے واحد ادارہ ہے اور سوات کے صحافیوں نے قیام امن ، سیلاب اور زلزلے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، جسکو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا ، انہو نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی ہدایات پر صحافیوں کے مشکلات کے ازالے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں جس میں میڈیا کالونی سمیت دیگر مسائل شامل ہے ۔
1,230 total views, no views today



