بریکوٹ،بریکوٹ بازار میں تیز رفتار فلائنگ کوچ ٹریفک پولیس سمیت ایک سرکاری اہلکار پر چڑھ دوڑی ۔دونوں شدید زخمی ہو کر سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس چوکی بریکوٹ نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیر بابا روڈ پر ٹریفک اہلکار ہارون رشید ولد صفدر صوبیدار ساکن کوٹہ اپنے معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کے ساتھ محکمہ ماحولیات کے اہلکار نور زیب شاہ ولدشاہ نظر ساکن تیمرگرہ سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اچانک مینگورہ سے بونیر جانے والی تیز رفتار فلائنگ کوچ نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں کو شدید چوٹیں لگی ۔دونوں کو فوری طور پر بریکوٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر شدید زخم ہونے کی بناء پر سیدوہسپتال منتقل کردئیے گئے ۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے غفلت کا مظاہر ہ کیا اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ شناختی کارڈہے۔
816 total views, no views today


