مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ علی آباد کے عوام کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہر، روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک رکھا، ٹی ایم اے حکام کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشرہوگئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ کے علاقہ علی آباد کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر سرکردہ افراد محمدعلی ،حاجی مینا،شہریار خندادااوردیگر نے کہاکہ علی آبادکو چھ ماہ سے پانی کی سپلائی بند ہے اس سلسلے میں کئی بار ٹی ایم اے حکام سے ملاقات کی جبکہ باربار اپیلیں اوردرخواستیں بھی دیں مگر مسئلہ حل نہ ہوسکا،
انہوں نے کہاکہ حکام صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں مگر عملی اقدامات نہیں اٹھاتے جس سے مایوس ہوکر سڑکوں کا رخ کرلیا،انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی مسئلہ حل نہیں ہوا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر ٹی ایم اے حکام نے پہنچ کر مظاہرین کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعدمظاہرین منتشرہوگئے،بعدازاں اہل علاقہ نے سی ایم او سے ملاقات کرکے انہیں مسئلہ سے آگا ہ کردیا جس پر انہوں نے واٹر سپلائی انچارج کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
427 total views, no views today


