سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ڈی سی آفس سیدو شریف میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران برفباری کے باوجود تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں میں پولیو ملازمین کو بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر نقد انعامات اور اسناد دیئے ان اہلکاروں میں عرفان، ممتاز خان، زیور خان، مجیداللہ، حبیب خان اور نوید عالم شامل ہیں اس موقع پر ڈی ایچ او غلام سبحانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے پولیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ برفباری اور سخت سردی کے موسم میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین ہمارے ہیرو ہیں اس طرح کے فرض شناس ملازمین سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا پولیو ملازمین کی جانفشانی اور بہتر ڈیوٹی کے بدولت علاقے سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر سوات کا نام روشن ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,500 total views, no views today



