سوات (خورشید علی )جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے کہا ہے کہ امن کی بدولت ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں زراعت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ملاکنڈ ڈویژن کے 80فیصد لوگوں کا دار ومدار اور معیشت زراعت سے وابستہ ہے ، چھوٹے بڑے کاشتکاروں کو زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید طریقوں پر عمل کرنا چاہیئے ، اپنے محلوں اور گھروں کی سطح پر کچن گارڈنز کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں زرعی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد عزیر خان ،مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈیئر نوید کاشف ، ڈائریکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر نادیہ بوستان ماہر کچن گارڈنز ، ریسرچ ماہر محمد ناصر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژں سید ظہیر الاسلام شاہ ، آر پی او محمد سعید وزیر ، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان سمیت اعلیٰ افسران اور دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے ، اس موقع پر جی او سی نے محکمہ زراعت سوات کے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیااور کہا کہ سوات کو اللہ تعالیٰ نے بہترین موسم سے نوازا ہے یہاں پر ہر قسم سبزیوں اور پھلوں کے اگانے کی صلاحیت موجود ہے ۔
2,824 total views, no views today



