کبل(تحصیل رپورٹر) ضلعی کونسلر حمید خان کی کوششیں رنگ لے آئیں،توتانوبانڈئی محلہ گلونو شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفارمر فراہم کرکے مشکلات کا خاتمہ کردیا،اہلیان علاقہ کا واپڈا کبل اور حمید خان کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل گاؤں توتانوبانڈئی گلونو شاہ کا ٹرانسفا رمر خراب ہوا تھا جس کی خبر ملتے ہی ضلعی کونسلر حمید خان نے کوششیں شروع کی اور ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفارمر فراہم کرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کردیا جس پر اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے حمید خان کو خراج تحسین پیش کی اور ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرلیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمید خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے ایس ڈی او واپڈا کبل سہیل خان اور ایکسئین سوات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں خصوصی دلچسپی لے کر بغیر کسی چارجز کے توتانوبانڈئی محلہ گلونو شاہ کو ٹرانسفارمر فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت پیش کیا ۔
1,318 total views, no views today
Comments



