سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے برفیلی وادی کالام میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کے درمیان برفباری کے دوران کبڈی میچ کا انعقاد ہوا۔ جس میں سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان میچ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا ۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں نے سردی کی شدت کی پروا کئے بغیر یہ میچ کھیلا اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو سردی میں گرما دیا۔ اس دلکش کھیل کو دیکھنے سیاح اور مقامی لوگ موجود تھے ۔ میچ کا انعقاد شاہی گراونڈ کالام پر منعقد ہوا۔ میچ کا مقصد سیاحوں کو کالام کے خوبصورت مناظر ۔ برفباری اور پرامن ماحول کا پیغام دینا تھا ۔
2,074 total views, no views today
Comments



