سوات،سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں نامعلوم کارسواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے زخمی شخص بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،اس سے قبل فائرنگ سے خاتون بھی جاں بحق ہوئی تھی ،،ڈی ایس پی کبل بخت راج خان کے مطابق چارروز قبل تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں سیگرام روڈ پر نامعلوم کارسواروں نے فائرنگ کرکے دوسری گاڑی فائرنگ کردی تھی
جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون مسماۃ سائرہ زوجہ محمد اقبال سکنہ کبل موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ عبدالاحدو لدفضل معبود سکنہ گالوچ اور ایک راہ گیر بخت بلند ولد طوطا سکنہ کوٹنئی زخمی ہوگیا تھا ،تاہم گذشتہ روز عبدالاحد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا،تاہم پولیس نے عبدالاحد کی موت سے قبل ہی دعویداری کرنے پر مقتولہ سائرہ کے باپ علی خان اور شوہر محمد اقبال ساکنان کبل کو گرفتارکرکے ان خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
404 total views, no views today


