بریکوٹ، میونسپل کمیٹی بریکوٹ کی عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین کارکردگی پر پاکستان تحریک انصاف نے خراج تحسین پیش کیا اور سٹاف کو تحائف سے نوازا۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی بریکوٹ آفس میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں سب ڈویژن بریکوٹ اے سی محمد عمیر ،سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی ،یو سی بریکوٹ صدر نعیم خان ،یوسی غالیگے صدر فصیح اللہ ،یوسی کوٹہ صدر محمد شاہ خان ،بریکوٹ صدر خادم خان سپین دا،بریکوٹ بازار صدر معراج الدین ،ایم سی ٹیکٹشن آفیسر محمد آیاز خان ،ظفر علی کے علاوہ پارٹی کارکنا نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں عام لوگوں نے اپنے بچوں کے ساتھ عید منائی جبکہ میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے عوام کی صحت اور صفائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی چھٹیاں اس لئے منسوخ کی کہ عیدالاضحی میں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے بعد آلائشیں اور فضلہ جات کو بروقت ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف رکھ سکیں اور بریکوٹ بازار کے علاوہ گرد نواح کے اہلیان کو بدبو اور گندگی سے پھیلنی والی مختلف امراض کا بھی چھٹکار ا حاصل ہو ساتھ ساتھ بارشوں میں نکاس اب کا مسلۂ بھی نہ ہو ۔ تقریب میں موجود مقررین نے سی ایم او کی بہترین فرائض منصبی اور خدمات کی تعریف کی کہ نورشاہ علی نے قلیل مدت میں ایم سی بریکوٹ کو جدید خطو ط پر استوار کیا اور اپنے صلاحیتوں کو بروکارلا تے ہوئے واقعی میں بریکوٹ کو ایک ماڈل وولیج بنانے کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے ۔اس موقع پر سی ایم بریکوٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے عید کے دوران خود صفائی کی نگرانی کی اور انشاء اللہ آپ لوگوں کی مدد سے ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہیں گے ۔بعد میں ایم سی بریکوٹ کے سٹاف میں فراداًفردا! کپڑے کو بطور تحفہ تقسیم کئے گئے جس پر سٹاف نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی
966 total views, no views today


