سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول ضلع باجوڑ کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کریں اور اسکی نگرانی کیلئے فوکل پرسن مقرر کرکے انہیں پوری طرح فعال بنائیں وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ عوامی ترقیاتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غلطی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے اس عمل میں غلطی کے امکانات کو ختم ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ مقررہ فوکل پرسنز کی بدولت تمام ضلعی ترقیاتی سکیموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بروقت مکمل ہونا چاہئے تاکہ ان سے لوگ بروقت مستفید ہوسکیں جبکہ مقررہ فوکل پرسنز ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کریں تاکہ اس سلسلے میں کوئی بھی پراجیکٹ تاخیر کا شکار نہ ہوسکے کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کرنا اور ان کی سہولت اور فلاح و بہبود کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے موجودہ دور ترقیاتی دور ہے اور عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنا وقت کا تقاضا بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,134 total views, no views today



