سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )امن کیلئے بے تحاشا قربانی دینے ، اور حق کی بات کہنے پر سوات سے تعلق رکھنے والے حاجی زاہد خان کو سرکاری ایوارڈ دینے کا فیصلہ ، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر امن کمیٹی سوات کےرہنما کو صدر پاکستان ایوارڈدینگے، سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر سال 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر سرکاری ایوارڈز دیئے جاتے ہیں، اس سال سوات سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے سرگرم رہنما اور سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان کو ان کی امن کیلئے دیئے گئے قربانیوں پر صدر پاکستان عارف علوی تمغہ شجاعت دین گے۔
ایوارڈ کے حوالے سے امن کیلئے قربانی دینے والے حاجی زاہد خان نے کہا کہ حق اور سچ بات ہر فورم پر کہی ہے، یہ ایوارڈ میرا نہیں بلکہ پورے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کیلئے ہے اور پورے مالاکنڈڈویژن کو اس پر فخر بھی ہے، انہوں نے کہا کہ امن کیلئے جس جس فورم پر میں نے اواز بلند کی ہے وہ مالاکنڈڈویژن کے عوام کو معلوم ہے ، انہوں نے کہا کہ نام نہاد لوگوں کو ایوارڈز دیئے گئے تھے اور جنہوں نے اس مٹی کیلئے کام کیا وہ نظر انداز رہے تاہم اب حکومت کو احساس ہوگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ بھی اس مٹی کے عوام کے حقوق کیلئے اواز بلند کرتارہونگا۔
2,675 total views, no views today



