سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ تھانہ شاہ ڈھیری کے حدود چر قاضی آباد میں قتل ہو نے والے دوشیزہ مسماۃ(ب) جس کی شادی خان زمین نامی شخص سے تقریبا 13سال قبل ہو ئی تھی جس سے مقتولہ کے4بیٹے اور 3 بیٹیا ں بھی ہیں مقتولہ کا شوہر 17/18 ماہ سے بسلسلہ محنت مزدوری بیرونی ملک سعودی عرب میں مقیم تھا۔ اور وہ تقریبا22/23 یوم قبل واپس سعو دی عرب سے اپنے گھر آکر اپنے بیوی مقتولہ مسماۃ (ب) کے نسبت ناجائز تعلقات کے بارے میں معلوم ہو کر ملزم خان زمین نے پستول کے ذریعے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق معلوم ہو کر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن جنا ب ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنا اور گرفتا ر کرنے کا ٹاسک زیر قیادت ڈی ایس پی کبل سرکل اکبر محمد شینواری ، ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیری اعتبار خان تفتیشی افسر فضل وہاب خان کو سونپ دی جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں برو ئے کار لاتے ہو ئے جدید خطوط کے ذریعے تفتیش شروع کر کے اخر کا واقعے میں ملوث ملزم مقتولہ کے شوہر خان زمین ولد شاہ گلعمبرسکنہ چر قاضی آباد تحصیل کبل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔
2,023 total views, no views today
Comments



