اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی شہید ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران 9 پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، محبوب ہارون ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے حکام نے ان میں سے 6 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جن میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد، ان کا بیٹا طلحہ نعیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں
1,635 total views, no views today



