کبل (سوات نیوزڈاٹ کام )کبل میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کی جرم میں ملوث شخص کو سزائے موت سنا دی ، ایڈیشنل سیشن جج کبل کے عدالت میں ملزم عبدالرحمان سکنہ ڈھیرئی کانجو پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنادی، ملزم عبدالرحمان پولیس اہلکار تھا، اور چند سال قبل انہوں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا تھا، پولیس کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، دلائل مکمل ہونےکے بعد اج عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی ، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم عبدالرحمان کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا ۔
1,655 total views, no views today
Comments



