کبل(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کا بینہ کے عہدیداراروں نے تو تا نو بانڈئی مین سڑک پرجاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اس موقع پر ANPتحصیل کبل کے صدر ذہین خان GSشوکت خان ، رحمت خان ، حیدر علی، اسد خان ، ظہور احمد یوسفزئی فرید خان ، شیر بہا در خان کے علا وہ دیگر مشران موجود تھے صدر ذہین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کی کوششوں سے تو تا نو بانڈئی مین سڑک پر ترقیا تی کام زور وشور سے جا ری ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں وقا ر احمد خان واحد MPAہے جو صرف عوامی مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں تو تا نو بانڈئی مین سڑک گزشتہ کئی سالوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا تھاجس پر شروع کردہ کام کو بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جب وقار احمد خان ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تو انہوں نے مذکورہ سڑک کے تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کردی جس کے بدولت تعمیر اتی کام آخری مراحل میں ہے اور کچھ دنوں میں اس پر کام مکمل ہو جائیگا اور عنقریب ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان با قا عدہ افتتاح بھی کرینگے جبکہ مزید ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کرینگے۔
1,496 total views, no views today



