سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پیسکو نے خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح سوات سرکل میں بھی بجلی چوری روکنے، کنڈے ہٹانے اور خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ بجلی کا ضیاع روکنے، لائن لاسز پر کنٹرول اور دیگر خرابیاں دور کرنے کے علاؤہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل بجلی سپلائی یقینی بنائی جا سکے اس ضمن میں سوات سرکل کے مینگورہ اربن سب ڈویژن کے گیارہ کے وی سیدوشریف فیڈرز کی کومبنگ اور چیکنگ کی گئی جس کے دوران خراب میٹروں کو ہٹا کر نئے میٹروں کی پولز پر تنصیب کی گئی اور کئی خطرناک تاروں کو ہٹا کر محفوظ بنا دیا گیا پیسکو کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز شوکت افضل کے مطابق خیبر، مردان اورسوات سرکلز کی ٹاسک فورسز کی کارروائیوں کے دوران 385 کنڈے ہٹائے گئے، نادہندگان سے 23 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 ٹرانسفارمروں کو منقطع کرکے اتار لیا گیا ہے بجلی چوری روکنے اور بقایاجات کی ریکوری کیلئے پیسکو ٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں مہم کے دوران خیبر اور مردان سرکلز کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈے ہٹانے، بجلی چوری کی موثر روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی یقینی بنانے کیلئے خیبر سرکل رورل ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے واضح اقدامات کئے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کی بجلی منقطع کرکے اتار لیا گیا گیارہ کے وی مندوری فیڈر سے منسلک علاقوں میں 350 سے زائد کنڈے اتارے گئے جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے مردان ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے 23 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی، 19 مشکوک میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا، 19کنڈے ہٹائے گئے، 9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتار لیا گیا آسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندگان سے 9 لاکھ روپے کی ریکوری کی پیسکو ٹیموں نے تاجہ، گدر، حمزہ کلے، گمبٹ، چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 16کنڈے ہٹائے جبکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 14 میٹروں کو اتار لیا گیا مردان سرکل میں کاٹلنگ، درگئی، نیوکاٹلنگ اور سخاکوٹ فیڈرز کی 249 جبکہ سوات سرکل مینگورہ اربن سب ڈویژن کے گیارہ کے وی سیدوشریف فیڈرز کی کومبنگ کی گئی جس کے دوران خراب میٹروں کو ہٹا کر نئے میٹر بجلی پولز پر نصب کئے گئے اور کئی خطرناک تاروں کو ہٹا کر محفوظ بنا دیا گیا شوکت افضل نے کنڈوں اور بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ان کیلئے اب زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے بجلی بل ادا نہ کرنے، ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی فوری منقطع کر دی جائے گی کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی بنیادوں پر ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔
1,738 total views, no views today



