سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان آج29مارچ کو سوات کا دورہ کریں گے ۔ جماعت اسلامی ضلعی ہیڈکوارٹر سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں جماعت اسلامی سوات کے ضلعی ذمہ داران سے نشست اور بعدازاں دوپہر دو بجے سوات پریس کلب مینگورہ میں جماعت اسلامی زون پی کے 5کے تربیتی اجتماع اور زون پی کے 5 جے آئی یوتھ کابینہ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کریں گے ۔
1,294 total views, no views today
Comments



