سوات(عزیز کالامی سے )سوات کے سیاحی وادی کالام میں زیرِ تعمیر سڑک میں پشتہ سیلابی پانی کا زور برداشت نہ سکا اور ٹوٹ گیا ۔ حفاظتی پشتہ ٹوٹنے سے کالام سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کالام سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے کالام بازار میں داخل ہوتے وقت سڑک پر نئے پل کی تعمیر کے لئے کچا پشتہ بنایا جارہا تھا کہ بارش کے بعد پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے پشتہ شدید متاثر ہوا حفاظتی نقطہ نظر سے کالام سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ابھی تک کالام سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے ۔ جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا یے
1,413 total views, no views today
Comments



