سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے اہل سوات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سوات بالخصوص مینگورہ اور مضافات میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کیلئے واضح پیشرفت ہوئی ہے 132 کے وی نئی ڈسٹری بیوشن لائن چکدرہ تا مینگورہ گرڈسٹیشن رمضان المبارک تک مکمل ہو جائے گی جس سے ضلع سوات کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا جو کم وولٹیج اور اورلوڈنگ کی شکل میں عوام مسلسل بھگت رہے ہیں جبکہ اسکے سبب لوڈشیڈنگ میں بھی کافی حد تک کمی اجائے گی وہ قمبربائی پاس کے قریب 132 کے وی ڈسٹری بیوشن لائن اور مختلف جگہوں پر پولز کی تنصیب کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر واپڈا کے ایکسیئن نزیرخان، پی ٹی آئی حلقہ پی کے 5 کے پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فضل رحمان، جائنٹ سیکرٹری و نائب ناظم اجمل خان، ابراہیم خانخیل، ناظم امجد علی، نعمت شاہ اور ارشدعلی کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز اور مقامی لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے وپڈا کے ایکسیئن نے وہاں آمد پر چیئرمین ڈیڈیک کو تفصیلی بریفنگ دی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں بجلی سپلائی میں بہتری کیلئے کی جانیوالی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کیساتھ وعدے نہیں بلکہ عملی کام ہوتے ہیں کیونکہ آج ہم جو بھی ہیں وہ عوام کی بدولت ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے لوگوں نے انہیں بہت بڑی عزت دی ہے اگر میں دن رات ان کی خدمت کروں تو انکے احسانات کا صلہ پورا نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو کسی بھی سرکاری محکمے سے کوئی تکلیف نہ ہو اور ہر جائز مسئلہ بغیر کسی سفارش کے حل ہو انہوں نے کہا کہ ہم نے امیر اورغریب میں فرق اور وی ائی پی کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے اور اب عام لوگ ہی ہمارے وی ائی پی ہیں اور ہم اُن کے خادم ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو انکا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل اسی طرح جاری رہیگا حقیقی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے۔
2,236 total views, no views today
Comments



