سوات، سوات کے مختلف مقامات میں موجودبدھ گدے بدھ مت کے پیروں کاروں کا سوات سے رشتے کاتاریخی ثبوت ہے، پروفیسرڈاکٹرجہانذیب خان کوریا کے نورکنی وفد نے صوبائی وزیر برائے کھیل سیاحت وثقافت امجد افریدی کے ہمراہ سوات یونیورسٹی کادورہ کیایونیورسٹی کی طرف سے مہمانوں کو عشایہ دیاگیا۔اس موقع پر وائیس چانسلرسوات یونیورسٹی ڈاکٹر جہانذیب خان ، کرین ماسٹرہینڈ ایسوسی ایشن کے نائیب صدر سنگہی لی اور یونیورسٹی کے حکام بھی موجود تھے۔ وائیس چانسلر نے وفد سے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ بدھ مت کے پیروں کاروں اور سوات کارشتہ تاریخی پس منظر رکھتا ہے جسکا ثبوت سوات کے مختلف جگہوں پر موجودبدھ مت کے مذہبی مقامات ہیں۔سوات کے بدھ گدوں کو مذیداجاگرکرنے کیلئے سوات یونیورسٹی میں آرکیالوجی کاشعبہ کھلولنے پر کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائگا ۔ اس موقع پرصوبائی وزیرکھیل و ثقافت امجد افریدی نے یونیورسٹی حکام کو اپنی تعاؤن کی یقین دیہانی کراتے ہوئے بتایا کہ سوات کے آثارِقدیمہ سیاحوں کی دلچسپی کامرکز ہے۔ صوبائی حکومت سوات کی سیاحتی انڈسٹری کو مذید بحال کرنے کیلئے اقدامات اُٹھارہی ہیں۔ اُنہوں نے یونیورسٹی کوپیشکش کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی اس سلسلے میں اپنی منصوبہ بندی پیش کریں جسکے لئے صوبائی حکومت سے فنڈ جاری کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی مقامات اور آثار قدیمہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر وفد نے سوات میوزیم اور بدھ گدہ کادورہ بھی کیا۔
630 total views, no views today


