مینگورہ، ودودیہ ہال سیدوشریف میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کلرکس ایسو سی ایشن کی حلف برداری منعقد ہوئی ک جسکے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات خورشید انور تھے ، حلف برداری کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کلرکس برادری کے تمام مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کلرکس برادری کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،
اس موقع پر جنرل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محبوب علی نے سپاسنامہ پیش کرے ہوئے کہا کہ کلرکوں کے دیرینہ مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ 1972 سے سرکاری ملازمین کو غیر دلکش علاقے کا الاونس دیا جاتا ہے جبکہ یہ موجودہ تنخواہ پر 20% دیا جائے ، ار کنونس موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کم ازکم 5000/- روپیہ کیا جائے ، اور سرکاری کوارٹروں میں کلرکس کا کوٹہ مقرر کیا جائے ، اورکلرکوں اور انکے بچوں کو سرکاری ہسپتال میں سرکاری سٹورسے آدویات فراہم کی جائے ، اس موقع پر سابق صدر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے فضل معبود خان نے بھی خطاب کیا اور منتخب کا بینہ کو مبارک باد دی اور ائندہ کے لئے بھی اپنی خدمات ایسو سی ایشن کو پیش کی ، نومنتخب کا بینہ میں صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد طاہر ، جونیئر نائب صدر علی یار میاں ، جنرل سیکرٹری محبوب علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد یار خان ، فنانس سکرٹری خان زادہ اور آفس سیکرٹری عبدالصمد خان نے حف اٹھا لیا ۔
479 total views, no views today


